ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / این آر سی-این پی آر میں کوئی فرق نہیں: اسد الدین اویسی

این آر سی-این پی آر میں کوئی فرق نہیں: اسد الدین اویسی

Thu, 26 Dec 2019 11:08:25    S.O. News Service

نئی دہلی،26/دسمبر(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا) شہریت قانون اور این آرسی پر جاری بحث کے درمیان اب قومی آبادی رجسٹر (این آرپی) پر بھی تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے-حکومت کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ این پی آر اور این آرسی میں کوئی تعلق نہیں ہے، جبکہ اپوزیشن پارٹیاں اس پر سوال اٹھا رہی ہیں -آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) چیف اسد الدین اویسی نے تو اس مسئلہ پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو وزارت داخلہ کی رپورٹ پڑھنے تک کا مشورہ دے دیا ہے-اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی رپورٹ میں قومی شہریت رجسٹر (این آرسی) اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) میں تعلق ہے،امیت شاہ کہہ رہے ہیں کہ دونوں میں کوئی تعلق نہیں ہے،پہلے انہیں ان کی وزارت کی رپورٹ پڑھ لینی چاہیے-نیوز ایجنسی کو دئے اپنے انٹرویو میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ این آرپی آبادی کا رجسٹر ہے یعنی ملک میں جو لوگ بھی رہتے ہیں یہ ان کا رجسٹر ہے،جبکہ این آرسی میں ہر شخص سے ثبوت مانگے جاتے ہیں کہ آپ اس ملک کے شہری ہیں یا نہیں -شاہ نے کہا ہے کہ یہ دونوں عمل الگ الگ ہیں اوراین آرپی کا کوئی بھی ڈیٹا این آرسی میں استعمال نہیں کیا جائے گا-اویسی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو وزارت داخلہ کی جس رپورٹ کو پڑھنے کے لئے کہا ہے، اس سے منسلک ایک پریس ریلیز بھی انہوں نے عام کی ہے-26نومبر2014کو حکومت ہند کی وزارت داخلہ کے حوالے سے پی آئی بی میں لکھا گیا ہے کہ این آرسی کے لئے این آرپی پہلا قدم ہے-اویسی وزارت داخلہ کے اسی بیان کا حوالہ دے کر امیت شاہ کو گھیر رہے ہیں -منگل (24دسمبر) کو ہی مودی کابینہ نے این پی آر اپ ڈیٹ کرنے کی منظوری دی ہے-


Share: